نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ 37 ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے زیر تربیت افسران نے سنٹرل پولیس آفس کا مطالعاتی دورہ کیا، 16 رکنی وفد میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، نیب، اوور سیز پاکستانیز کمیشن، انرجی اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ، پراونشل مینجمنٹ سروسز کے پی اور دیگر اداروں سے تعلق رکھنے والے سینئر افسران وفد میں شامل تھے، وفد کو پنجاب پولیس کی ورکنگ، فیلڈ فارمیشنز اور جدید سروس ڈلیوری پراجیکٹس بارے آگاہ کیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر نے زیر تربیت افسران کو پیشہ ورانہ امور، انسداد جرائم اور شہریوں کو خدمات کی فراہمی کے اقدامات بارے بریفنگ دی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے زیر تربیت افسران سے خطاب کیا اور انکے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس فورس کا مورال بلند کرنے کیلئے میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق پروموشنز کا سلسلہ تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے
(روز نامہ جناح)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
