اہور(نامہ نگار)یو این ڈی پی کے تعاون سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کےلئے ایچ آئی وی سے متاثرہ اشخاص کے حوالے سے سٹریٹجی پلاننگ بارے مشاورتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس میں ایچ آئی وی انفیکشن سے بچاو¿، متاثرہ افراد کی دیکھ بھال اور بحالی کے چیلنجز، حائل رکاوٹوں اور حالیہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ لاءانفورسمنٹ سپیشلسٹ یو این ڈی پی و سابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام، آئی جی ریلوے راو¿ سردار علی خان، ایڈیشنل آئی جی فاروق مظہر پولیس، ریلوے،اے این ایف، پی ایچ پی، ایلیٹ، ڈولفن سکواڈ، محکمہ صحت، ضلعی، میڈیا نمائندگان، این جی اوز، سول سوسائٹی سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکانفرنس کی اختتامی سیشن کے مہمان خصوصی تھے۔اختتامی سیشن میں ایڈز سے بچاو¿، متاثرہ افراد کےساتھ نفرت انگیز رویوں کی حوصلہ شکنی اور علاج معالجے کےلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا، آئی جی پنجاب نے کہا کہ 2 لاکھ 16 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکاروں کی ہیلتھ سکریننگ کروائی گئی ہے، ہیپاٹائٹس سی اور بی سے متاثرہ پولیس ملازمین کی ویکسینیشن اور جدید علاج معالجہ جاری ہے، سپاہ کو ایچ آئی وی انفیکشن سے محفوظ رکھنے کے اقدامات کئے ہیں۔
(روز نامہ نوائے وقت)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭