Jul 13, 2023
لا ہور(کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سرگودھا میں وین آتشزدگی میں مسافروں کی جانیں بچانے والے ہیڈ کانسٹیبل شاہد صفدر سے اپنے دفتر میں ملاقات کی، شاباش،تعریفی سند دی اور کیش ایوارڈ سے بھی نوازا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پنجاب پولیس سرگودھا کے ہیڈ کانسٹیبل شاہد صفدر نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر جلتی وین سے 12 مسافروں کو بحفاظت باہر نکالا۔ اڈہ بھلوال سے کوٹ مومن کیلئے روانہ ہونے والی وین کا گیس سلنڈر لیک ہونے سے شدید آگ لگ گئی، ڈرائیور فرار ہوگیا تھا، فرنٹ سیٹ پر بیٹھے ہیڈ کانسٹیبل نے 12 افراد کو بحفاظت ریسکیو کیا، حادثہ میں 7 افراد جھلس کر ہلاک ہوئے تھے۔
(روز نامہ پاکستان)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭