Jul 13, 2023
لاہور (کر ائم رپو رٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور شہریوں کو درپیش مسائل کے ازالے اور پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے سرگرم عمل ہیں، اسی تسلسل میں پولیس ملازمین و شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا، سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ کھلی کچہری میں آئی جی پنجاب نے شہریوں کے مسائل سن کر احکامات جاری کئے، شہریوں کے مسائل کے ازالے کیلئے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی مشکلات کا فوری ازالہ اور انصاف کی بروقت فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ شہریوں کی درخواستوں پر ایکشن میں دانستہ تاخیر کے ذمہ داران خود کو جواب طلبی کیلئے تیار رکھیں۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل بارے ایڈمن، آئی اے بی اور سٹیبلشمنٹ برانچوں کو احکامات دئیے۔
(روز نامہ پاکستان)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭