آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر کریک ڈاؤن تیز/ قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری عمان سے گرفتار

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر کریک ڈاؤن تیز/ قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری عمان سے گرفتار
انٹرپول کی مدد سے ملزم کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کروایا گیا ، ترجمان پنجاب پولیس 
اشتہاری ملزم آصف کو گرفتاری کے بعد مزید کاروائی کیلئے سیالکوٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیزی سے جاری ہے اور اسی سلسلے میں قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری عمان سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔  ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ محمد آصف نامی اشتہاری پولیس کو ایک برس سے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا، انٹرپول کی مدد سے ملزم کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کروایا گیا اور اشتہاری ملزم آصف کو گرفتاری کے بعد مزید کاروائی کیلئے سیالکوٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ اشتہاری آصف کی گرفتاری سے بیرون ملک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 97 ہو گئی ہے ۔ 
آئی جی پنجاب نے خطرناک اشتہاری کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی کہ قتل ، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے ، انٹرپول اور ایف آئی اے کی مدد سے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سے سخت سزائیں دلوائی جائیں ۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے پاسپورٹس منسوخ کروائے جائیں  اور آر پی اوز ، ڈی پی اوز بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کی رپورٹس باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں ۔  
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 425)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Saturday, July 15, 2023