آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور/بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کی کیش انعامات سے حوصلہ افزائی
انعامات حاصل کرنے والوں میں پولیس ، ڈولفن ، ایلیٹ سمیت دیگر فارمیشنز کے کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک تک افسران و اہلکار شامل ۔
انسپکٹر جنرل پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کی کیش انعامات سے حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے اسی سلسلے میں دوران ڈیوٹی بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 86 افسران و اہلکاروں کو کیش انعامات و تعریفی اسناد سے نوازا۔ انعامات حاصل کرنے والوں میں پولیس ، ڈولفن ، ایلیٹ سمیت دیگر فارمیشنز کے کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک تک افسران و اہلکار شامل تھے ۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ اچھی کارکردگی پر ہونے والی حوصلہ افزائی فورس میں مزید بہتر کارکردگی کا جذبہ موجزن کرتی ہے ، انعامات حاصل کرنے والے تمام افسران و اہلکار مزید جوش و جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت و حفاظت کے ساتھ فرائض سر انجام دیں ۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ کانسٹیبلری کی خدمات کے اعتراف میں سروس دورانیہ کے مطابق شولڈر بریڈز لگانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ، فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے نئے مالی سال میں پہلے سے زیادہ وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا ۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ ہیلتھ ، ایجوکیشن، پروموشنز ہر شعبے میں فورس کی فلاح کیلئے پہلے سے زیادہ اقدامات کئے جارہے ہیں ، اس عزت افزائی کا جواب عوام کو انصاف کی بلا تاخیر فراہمی کی صورت ادا کریں ۔ ڈاکٹر عثمان انور نے تقریب میں پروموٹ ہونے افسران کے نئے رینک کے بیجز بھی لگائے۔ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس، اے آئی جی ڈسپلن احسن سیف اللہ سمیت دیگر افسران بھی تقریب میں موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 424)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************


Press Release Date:
Saturday, July 15, 2023