آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت / مزید 85 اہلکاروں کو ترقی دے دی گئی
اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر ،28 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئیز جبکہ 28 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبلز رینک پر ترقی دی گئی ۔ ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق افسران و اہلکاروں کی ترقیوں کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں مزید 85 اہلکاروں کو ترقی دے دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پروموشن بورڈ کا اجلاس آر پی او آفس ملتان میں منعقد ہوا جس میں کانسٹیبل سے اے ایس آئیز اہلکاروں کو ترقی دی گئی ۔ ترقی پانے والوں میں 29 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر ،28 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئیز جبکہ 28 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبلز رینک پر ترقی دی گئی ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پروموٹ ہونے والوں میں ملتان ریجن کے افسران و اہلکار شامل ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع اور رینجز میں میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق 07 ہزار مزید پروموشنز کی جا رہی ہیں ، میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق ترقی کے اہل ہر افسر یا اہلکار کو اس کا جائز حق بلا تاخیر دیا جارہا ہے ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو میرٹ کے مطابق ترقیوں کا عمل جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ ترقی پانے والے افسران و اہلکار نئے جوش و جذبے اور عزم و ہمت کے ساتھ فرائض کی ادائیگی یقینی بنائیں۔ ڈاکوؤں، چوروں ، راہزنوں اور منظم جرائم میں ملوث مجرمان کو گرفتار کرکے انسداد جرائم میں تیزی لائیں ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہریوں کی بے لوث خدمت اور جرائم کے خاتمے سے ان ترقیوں کا فائدہ صحیح معنوں میں عوام کو پہنچ سکتا ہے ۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 423)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Saturday, July 15, 2023