37 ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس (MCMC) کے زیر تربیت افسران کا سنٹرل پولیس آفس کا مطالعاتی دورہ،

37 ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس (MCMC) کے زیر تربیت افسران کا سنٹرل پولیس آفس کا مطالعاتی دورہ،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے زیر تربیت افسران سے خطاب کیا اور انکے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔
انسداد جرائم کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پولیسنگ کے تحت شہریوں کی خدمت و حفاظت کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں۔ آئی جی پنجاب
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ 37 ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس (MCMC) کے زیر تربیت افسران نے سنٹرل پولیس آفس کا مطالعاتی دورہ کیا،  16 رکنی وفد میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، نیب، اوور سیز پاکستانیز کمیشن،  انرجی اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ، پرووینشل مینجمنٹ سروسز کے پی اور دیگر اداروں سے تعلق رکھنے والے سینئر افسران  وفد میں شامل تھے، وفد کو پنجاب پولیس کی ورکنگ، فیلڈ فارمیشنز اور جدید سروس ڈلیوری پراجیکٹس بارے آگاہ کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر نے زیر تربیت افسران کو پیشہ ورانہ امور، انسداد جرائم اور شہریوں کو خدمات کی فراہمی کے اقدامات بارے بریفنگ دی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے زیر تربیت افسران سے خطاب کیا اور انکے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس فورس کا مورال بلند کرنے کیلئے میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق پروموشنز کا سلسلہ تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے، تمام اضلاع میں ہیلتھ سکریننگ و ویکسینیشن مکمل کر لی گئی، ملازمین کے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کی جارہی ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سماجی مشکلات کے شکار معاشرے کے کمزور طبقات کی مدد و راہنمائی کیلئے صوبہ بھر میں تحفظ سنٹرز فعال کئے گئے ہیں، اشتہاری مجرمان و عدالتی مفروران کی گرفتاریوں کیلئے صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن تیزی سے جاری ہے۔  ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ انسداد جرائم کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پولیسنگ کے تحت شہریوں کی خدمت و حفاظت کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں۔ وفد میں شامل افسران کو شہداء و غازی وال اور سنٹرل پولیس آفس کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا دورہ بھی کروایا گیا۔ دورے کے اختتام پر آئی جی پنجاب اور وفد سربراہ کے مابین یادگاری سووینئیرز کا تبادلہ کیا گیا، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون ڈاکٹر انعام وحید، سینئر پولیس افسران موقع پر موجود تھے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 422)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Friday, July 14, 2023