آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت/ پنجاب پولیس میں پروموشنز کا اگلا مرحلہ جاری،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت/ پنجاب پولیس میں پروموشنز کا اگلا مرحلہ جاری،
قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے مزید 111 اہلکاروں کو ترقی دے دی گئی،61 اے ایس آئیز اور 50 ہیڈ کانسٹیبلز ترقی پانے والوں میں شامل۔ ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر صوبے کی تمام رینجز اور اضلاع میں پروموشنز کا اگلا مرحلہ جاری ہے اسی سلسلے میں قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے مزید 111 افسران اور اہلکاروں کو ترقی دے دی گئی ہے۔ ترقی پانے والوں میں 61 اے ایس آئیز اور 50 ہیڈ کانسٹیبلز شامل ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ لاہور سمیت تمام اضلاع اور رینجز میں خالی آسامیوں پر 07 ہزار مزید پروموشنز تیزی سے مکمل کی جا رہی ہیں۔  بہاولپور رینج کے پروموشن بورڈ کے اجلاس میں 111 اہلکاروں کو ترقی کی منظوری دی گئی،61 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر جبکہ 50 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئیز کے عہدوں پر پروموٹ کر دیا گیا۔ پروموٹ ہونے والوں میں بہاولپور ریجن کے اضلاع بہاولنگر، رحیم یار خان اور بہاولپور کے افسران و اہلکار شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پروموٹ ہونے والے افسران و اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق دی جانے والی ان ترقیوں کا مقصد فورس کے مورال کو بلند کرنا ہے۔ہیڈ کانسٹیبل سے ڈی ایس پی رینک تک ترقی کے اہل تمام افسران و اہلکاروں کو انکا جائز حق بلا تاخیر دیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ لاہور سمیت دیگر ریجنز و اضلاع میں محکمانہ پروموشنز کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رہے گا۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 421)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Friday, July 14, 2023