پنجاب پولیس کے 05 ریٹائرڈ سراغ رساں کتوں کو گود لینے کی تقریب پولیس ڈاگز بریڈنگ سنٹر اینڈ ٹریننگ سکول بیدیاں میں منعقد
تقریب میں ریٹائرڈ ہونے والے سراغ رساں کتوں کو شاندار خدمات کے اعتراف میں میڈلز اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔
پنجاب پولیس اور جانوروں کے حقوق کے لئے سرگرم تنظیم کے ایم او یو کے تحت ریٹائرڈ سراغ رساں کتوں کو نئے مالکان کے حوالے کیا گیا۔
شہری محمد عثمان نے سمبا اور راکٹ نامی دو کتوں، مس پاکیزہ نے ریشم، عادل نے فینا جبکہ سرمد نے رنکی نامی کتوں کو گود لیا۔
پنجاب پولیس کے 05 ریٹائرڈ سراغ رساں کتوں کو گود لینے کی تقریب پولیس ڈاگز بریڈنگ سنٹر اینڈ ٹریننگ سکول بیدیاں میں منعقد کی گئی۔ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید، ایس ایس پی سید ندیم عباس، ایس ایس پی ایڈمن ہیڈ کوارٹرز کیپٹن ریٹائرڈ محمد اجمل، نجی تنظیم جے ایف کے، کی سی ای او ذوفشاں انوشے نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں ریٹائرڈ ہونے والے سراغ رساں کتوں کو شاندار خدمات کے اعتراف میں میڈلز اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ پنجاب پولیس اور جانوروں کے حقوق کے لئے سرگرم تنظیم کے ایم او یو کے تحت ریٹائرڈ سراغ رساں کتوں کو نئے مالکان کے حوالے کیا گیا، شہری محمد عثمان نے سمبا اور راکٹ نامی دو کتوں کو گود لیا۔ مس پاکیزہ نے ریشم، عادل نے فینا جبکہ سرمد نے رنکی نامی کتوں کو گود لیا۔کتوں کو گود لینے والے شہریوں نے انکی بھرپور دیکھ بھال اور تحفظ کے عزم کا اظہار کیا۔
ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو کتے گود دینے کا مقصد ریٹائرڈ ہونے والے سنائفر ڈاگز کو تاحیات شیلٹر اور اچھی زندگی فراہم کرنا ہے، سراغ رساں کتوں نے اپنی زندگیاں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کی سروس میں گزاریں اور اہم فرائض سر انجام دئیے ہیں۔ ذوفشاں انوشے نے کہا کہ پنجاب پولیس کے ساتھ ایم او یو کے تحت سراغ رساں کتوں کی ریٹائرمنٹ کے بعد بہتر مستقبل کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ تقریب میں چیف سپروائزر سپیشل برانچ ڈاکٹر محمد عثمان اصغر، سپروائزر ڈاگ سنٹر الطاف حسین، سروس ڈاگز کے ہینڈلرز اور ٹرینرز بھی موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 420)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************


Press Release Date:
Friday, July 14, 2023