آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور / اعلی کارکردگی پر تعریفی اسناد و کیش انعامات سے حوصلہ افزائی
شہدا اور ملازمین کے ہاؤسنگ، ہیلتھ، تعلیم، سروس اینڈ پروموشن سٹرکچر کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا ہے۔ آئی جی پنجاب
خدمت مراکز سے حاصل ہونے والی آمدنی کو سپاہ کی ہیلتھ اینڈ ویلفیئر پر خرچ کر رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب
مجوزہ سروس سٹرکچر کے تحت ہر پولیس اہلکار اور افسر کو اگلے عہدے پر ترقی کی ممکنہ سال کا پتا چل جایا کرے گا، ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد و کیش انعامات سے نوازا۔ سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات افسران و اہلکاروں کو عزت افزائی کیلئے مدعو کیا گیا جس میں آئی جی پنجاب نے افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد و کیش انعامات سے نوازا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ایس پی آپریشنز کمانڈر سیف سٹیز اتھارٹی عائشہ بٹ کو تعریفی لیٹر سے نوازا، انسپکٹر حسین فاروق، سب انسپکٹر عبدالمناف، ٹی ایس آئی شہروز لطیف کو سی سی ون اور کیش انعامات دئیے گئے۔ انعامات حاصل کرنے والے دیگر افسران و اہلکاروں میں قصور، ننکانہ، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ ریجن اضلاع کے افسران و اہلکار شامل تھے۔
آئی جی پنجاب نے انعامات حاصل کرنے والوں کو پہلے سے زیادہ محنت سے فرائض کی ادائیگی اور شہریوں کی خدمت و تحفظ کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہدا اور ملازمین کے ہاؤسنگ، ہیلتھ، تعلیم،سروس اینڈ پروموشن سٹرکچر کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا ہے، چالان اور لائسنسنگ کی مد میں روڈ سیفٹی اور ویلفیئر کے تحت پولیس شیئر پر غور جاری ہے، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ خدمت مراکز سے حاصل ہونے والی آمدنی کو سپاہ کی ہیلتھ اینڈ ویلفیئر پر خرچ کر رہے ہیں، مجوزہ سروس سٹرکچر کے تحت ہر پولیس اہلکار اور افسر کو اگلے عہدے پر ترقی کی ممکنہ سال کا پتا چل جایا کرے گا، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ تمام اضلاع کے پولیس ویلفیئر سکولز میں پولیس ملازمین کے بچوں کے لئے سمر کیمپس بھی جاری ہیں، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ ترقی کسی کی ذاتی میراث نہیں، ہر ایک کا بنیادی حق ہے، پولیس اہلکاروں کے بچوں کو سی مقابلے کے امتحانات کی تیاری کے بھی کلاسز اور آن لائن لیکچرز کروائیں گے۔ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ اور اے آئی جی احسن سیف اللہ سمیت دیگر افسران بھی تقریب میں موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 415)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************


Press Release Date:
Wednesday, July 12, 2023