ایک ہفتہ کے دوران 62720 چالان کیے‘ ڈی آئی جی پی ایچ پی

Jul 12, 2023

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب ہائی وے پٹرول شاہرات پر قانون کی بالا دستی کیلئے مصروفِ عمل ہے اسی تسلسل میں ڈی آئی جی پی ایچ پی اطہر وحیدنے بتایا کہ   7 دنوں میں پٹرولنگ پولیس نے مختلف قوانین کی خلاف ورزی پر 62720 چالان کیے،شاہرات پر مختلف قوانین کی خلاف ورزی پر 15.79 ملین روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ڈی آئی جی اطہر وحیدنے مزید بتایا کہ پنجاب ہائی وے پٹرول نے ہیلمٹ نہ پہننے اور کم عمر ڈرائیونگ پر 17515 موٹر سائیکلوں کو  بند کیا ہے۔ پنجاب ہائی وے پٹرول کے ریجنل آفیسرز اور ڈسٹرکٹ آفیسرز روزانہ کی بنیاد پر جنرل ہولڈ اپ کر رہے ہیں  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکی ہدایات پر ہیلمٹ سمیت تمام ٹریفک قوانین پر 100 فی صد عملدرآمد کروایا جارہا ہے اور شہریوں کو روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک قوانین بارے آگاہی دی جا رہی ہے۔

(روز نامہ پاکستان)

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭