لاہور ڈیفنس سی میں 14 سالہ لڑکے عثمان کی لاش ایک پلازہ کی چھت سے ملنے کا معاملہ،

لاہور ڈیفنس سی میں 14 سالہ لڑکے عثمان کی لاش ایک پلازہ کی چھت سے ملنے کا معاملہ،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس،سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب،
 لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور ڈیفنس سی میں 14 سالہ لڑکے عثمان کی لاش ایک پلازہ کی چھت سے ملنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔آئی جی پنجاب نے پوسٹ مارٹم رپورٹ اور شواہد کی روشنی میں موت کی وجوہات کا تعین کرکے تمام وسائل کو بروئے کار لاکر ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 412)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, July 11, 2023