آئی جی پنجاب کی ہدایت،پنجاب ہائی وے پٹرول شاہرات پر قانون کی بالا دستی کیلئے مصروفِ عمل
گزشتہ 07 دنوں میں پٹرولنگ پولیس نے مختلف قوانین کی خلاف ورزی پر 62720 چالان کیے،ڈی آئی جی پی ایچ پی اطہر وحید
پنجاب ہائی وے پٹرول نے ہیلمٹ نہ پہننے اور کم عمر ڈرائیونگ پر 17515 موٹر سائیکلوں کو بند کیا، اطہر وحید
ہیلمٹ سمیت تمام ٹریفک قوانین پر 100 فی صد عملدرآمد کروایا جائے گا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
شہریوں کو روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک قوانین بارے آگاہی دی جا رہی ہے،آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب ہائی وے پٹرول شاہرات پر قانون کی بالا دستی کیلئے مصروفِ عمل ہے اسی تسلسل میں ڈی آئی جی پی ایچ پی اطہر وحیدنے بتایا کہ گزشتہ 07 دنوں میں پٹرولنگ پولیس نے مختلف قوانین کی خلاف ورزی پر 62720 چالان کیے،شاہرات پر مختلف قوانین کی خلاف ورزی پر 15.79 ملین روپے کا جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ڈی آئی جی اطہر وحیدنے مزید بتایا کہ پنجاب ہائی وے پٹرول نے ہیلمٹ نہ پہننے اور کم عمر ڈرائیونگ پر 17515 موٹر سائیکلوں کو بند کیا اور پنجاب ہائی وے پٹرول کے ریجنل آفیسرز اور ڈسٹرکٹ آفیسرز روزانہ کی بنیاد پر جنرل ہولڈ اپ کر رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکی ہدایات پر ہیلمٹ سمیت تمام ٹریفک قوانین پر 100 فی صد عملدرآمد کروایا جارہا ہے اور شہریوں کو روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک قوانین بارے آگاہی دی جا رہی ہے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 411)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************
Press Release Date:
Tuesday, July 11, 2023