آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور/دوران سروس پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر ٹریفک وارڈن ڈاکٹر محمد عابد نذیر کی حوصلہ افزائی
دوران سروس ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کرنا ڈاکٹر محمد عابد نذیر کی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ آئی جی پنجاب
ڈاکٹر محمد عابد نذیر جیسے پڑھے لکھے اور قابل افسران و اہلکار پنجاب پولیس کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دوران سروس پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر لاہور ٹریفک پولیس کے ہونہار وارڈن ڈاکٹر محمد عابد نذیر سے ملاقات کرکے حوصلہ افزائی کی۔ آئی جی پنجاب نے محمد عابد نذیر کے یونیفارم پر ڈاکٹر کے نام والی نیم پلیٹ چسپاں کی اور شاندار کارنامے پر ڈاکٹر محمد عابد نذیر کو تعریفی سند سے نوازا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے دوران ڈیوٹی ماسٹرز اور ایم فل کی ڈگریوں کے بعد پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر ڈاکٹر محمد عابد نذیر کو شاباش بھی دی۔
ڈاکٹر محمد عابد نذیر 17 برس سے ٹریفک پولیس لاہور میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر محمد عابد نذیر نے جامعہ پنجاب سے انٹرنیشنل ریلیشنز میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی، قبل ازیں ڈاکٹر عابد نے این ڈی یو سے پیس اینڈ کونفلیکٹ اسٹڈیز میں ایم فل کیا جبکہ ڈاکٹر محمد عابد نذیر نے ماسٹرز کی ڈگری کریمنالوجی اور سکیورٹی سٹڈیز میں مکمل کیا۔ ڈاکٹر عابد نذیر نے ایل ایل بی کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ دوران سروس ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کرنا ڈاکٹر محمد عابد نذیر کی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے اور ڈاکٹر محمد عابد نذیر جیسے پڑھے لکھے اور قابل افسران و اہلکار پنجاب پولیس کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ایسے قابل افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ ہر سطح پر جاری رہے گا۔ ڈاکٹر محمد عابد نذیر نے سربراہ پنجاب پولیس کی جانب سے ملنے والی عزت افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 410)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Tuesday, July 11, 2023