آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور/ خاتون کو بچوں سمیت خود کشی سے بچانے پر پی ایچ پی ٹیم سے ملاقات
ڈاکٹر عثمان انور نے پی ایچ پی کے دونوں اہلکاروں کو احسن اقدام پر شاباش دی، خود کشی کی کوشش کرنے والی خاتون کی مالی امداد کی، بچوں سے شفقت کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر عثمان انور نے متعلقہ پولیس افسران کو متاثرہ خاتون کے خاوند سے رابطہ کرکے افہام و تفہیم سے مسئلہ حل کروانے کی ہدایت کی۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شیخوپورہ میں خاتون کو بچوں سمیت خود کشی سے بچانے پر پی ایچ پی ٹیم سے ملاقات کی اور اے ایس آئیز عمران شہزاد اور قیصر عباس کو سینے سے لگا کر حوصلہ افزائی کی۔ دونوں اہلکاروں نے نہر میں خود کشی کی غرض سے کودنے کی کوشش کرنے والی خاتون اور اسکے بچوں کو بچایا تھا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے پی ایچ پی کے دونوں اہلکاروں کو احسن اقدام پر شاباش دی، آئی جی پنجاب نے خاتون سے دفتر میں ملاقات کی، کم سن بچوں سے شفقت کا اظہار کیا جبکہ انکی والدہ کی مالی امداد بھی کی، ڈاکٹر عثمان انور نے متعلقہ پولیس افسران کو متاثرہ خاتون کے خاوند سے رابطہ کرکے افہام و تفہیم سے مسئلہ حل کروانے کی ہدایت کی۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس کی بروقت کاروائی سے خاتون اور بچوں سمیت 04 قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ ممکن ہوا، خاتون اور اسکے بچوں کے مسائل کے ازالے میں پولیس اپنا ہر ممکن کردار ادا کرے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ، کمیونٹی پولیسنگ پنجاب پولیس کا نصب العین ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کی رہائشی عاصمہ بی بی نے شوہر کے ناروا رویہ اور مالی پریشانیوں سے تنگ آ کر 03 کمسن بچوں سمیت نہر میں کودنے کی کوشش کی، پٹرولنگ پر مامور پی ایچ پی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون اور بچوں کو خودکشی سے بچایا تھا، ملاقات کے موقع پر اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 409)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************


Press Release Date:
Tuesday, July 11, 2023