آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت/ لاہور سمیت صوبہ بھر کا محرم الحرام سکیورٹی پلان فائنل
صوبہ بھر میں منعقدہ 37376 مجالس کی سکیورٹی کیلئے 109565 سے زائد افسران و اہلکار اور 66797 والنٹیرز فرائض سرانجام دیں گے۔ ترجمان پنجاب پولیس
صوبائی دارالحکومت لاہور میں 3868 مجالس کی سکیورٹی کے فرائض 20788 افسران و اہلکار سر انجام دیں گے۔ ترجمان پنجاب پولیس
صوبہ بھر میں منعقدہ9351 جلوسوں کی سکیورٹی کے فرائض 115180 افسران و اہلکار اور 45565 والنٹیرز سر انجام دیں گے۔ ترجمان پنجاب پولیس
لاہور میں عشرہ محرم کے 364 جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے 10 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہونگے۔ ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے محرم الحرام کے دوران صوبہ بھر میں مجالس، جلوسوں کے پر امن انعقاد کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ بھر کا محرم سکیورٹی پلان فائنل کر لیا گیا ہے اور عاشورہ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کے پر امن انعقاد کے لئے پنجاب پولیس اپنے تمام وسائل بروئے کار لا کر بہترین انتظامات یقینی بنائے گی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ صوبہ بھر میں منعقدہ 37376 مجالس کی سکیورٹی کیلئے 109565 سے زائد افسران و اہلکار اور 66797 والنٹیرز فرائض سرانجام دیں گے، صوبائی دارالحکومت لاہور میں 3868 مجالس کی سکیورٹی کے فرائض 20788 افسران و اہلکار سر انجام دیں گے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ صوبہ بھر میں منعقدہ9351 جلوسوں کی سکیورٹی کے فرائض 115180 افسران و اہلکار اور 45565 والنٹیرز سر انجام دیں گے جبکہ لاہور میں عشرہ محرم کے 364 جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے 10 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہونگے۔ سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ٹریفک پولیس سمیت دیگر فیلڈ فارمیشنز بھی محرم سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اپنے فرائض ادا کریں گی اور محرم سکیورٹی انتظامات میں ضلعی پولیس کو مکمل معاونت فراہم کریں گی۔
آئی جی پنجاب نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ اے کیٹیگری جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی چیکنگ کیلئے سپروائزری افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں جبکہ حساس جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے، واک تھرو گیٹس، میٹل ڈکٹیٹرز سمیت دیگر جدید آلات و ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ خواتین عزاداروں کی سکیورٹی اور چیکنگ کیلئے لیڈی پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے، محرم جلوسوں اور مجالس کے پر امن انعقاد اور ٹریفک کی ہموار روانی برقرار رکھنے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت انتظامات کئے جائیں تاکہ عوام کے معمولات زندگی کسی پریشانی کے بغیر چلتے رہیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تمام اضلاع میں محرم سکیورٹی انتظامات کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول رومز فعال کئے جائیں اور محرم سکیورٹی پر تعینات اہلکار جذبہ خدمت اور جہاد کے تحت ہائی الرٹ ہو کر فرائض ادا کریں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 408)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************
Press Release Date:
Tuesday, July 11, 2023