لاہور/رحیم یار خان (کرائم رپورٹر، این این آئی) ترجمان پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ رحیم یار خان پولیس کی کچہ کریمینلز کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اوراب تک 6 خطرناک ڈاکو ہلاک، 1زخمی، 28 گرفتار ہوئے جبکہ 5 کریمنلز پولیس کے سامنے سرنڈر کر چکے۔ ترجمان کے مطابق پولیس کچہ میں کیمپس قائم رکھتے ہوئے خفیہ ناکہ بندی کے ذریعے کریمینلز کی نقل و حرکت کو مسدود رکھے ہوئے ہے،رحیم یار خان کے کچہ میں اغوا ء کاروں کی کوئی بھی محفوظ پناگاہ موجود نہیں ہنی ٹریپ کے ذریعے سندھ کے کچہ میں جانے والے شہریوں کو اغواء سے بچانے کیلئے بھی مختلف اقدامات جاری ہیں اب تک سینکڑوں شہریوں کو ہنی ٹریپ کے ذریعے سندھ کے کچہ میں اغوا ء ہونے سے بچایا جا چکا ہے ترجمان پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ لڑکیوں کی دلفریب آواز، کسی لالچ کے جھانسہ میں آکر سندھ کی کچہ کی طرف ہرگز نہ جائیں، ایسی کال کی فوری پولیس کو اطلاع دیں۔
(روز نامہ پاکستان)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭