پٹرولنگ پولیس نے بچوں سمیت خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون کو نہر میں کودنے سے بچا لیا،ترجمان پنجاب پولیس

پٹرولنگ پولیس، نیشنل ہائی ویز پر شہریوں کی جان ومال کی حفاظت یقینی بنانے کے ساتھ کمیونٹی پولیسنگ میں بھی سرگرم
سیالکوٹ کی رہائشی عاصمہ بی بی نے شوہر کے ناروا رویہ اور مالی پریشانیوں سے تنگ آ کر 03 کمسن بچوں سمیت فاروق آباد نہر میں کودگئی
پٹرولنگ پولیس نے بچوں سمیت خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون کو نہر میں کودنے سے بچا لیا،ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب ہائی وے پٹرولنگ فورس، نیشنل ہائی ویز پر شہریوں کی جان ومال کی حفاظت یقینی بنانے کے ساتھ کمیونٹی پولیسنگ میں بھی سرگرم ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس نے بچوں کو اپنے ساتھ باندھ کر خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون کو نہر میں کودنے سے بچا لیا،تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کی رہائشی عاصمہ بی بی نے شوہر کے ناروا رویہ اور مالی پریشانیوں سے تنگ آ کر 03 کمسن بچوں سمیت فاروق آباد نہر میں کودنے کی کوشش کی، روزمرہ پٹرولنگ کے دوران اے ایس آئی عمران شہزاد کو اس خاتون کے بچوں سمیت خودکشی کی کوشش کرنے کی اطلاع ملی، اے ایس آئی عمران شہزاد اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچا، بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون اور بچوں کو خودکشی سے بچا لیا،بچوں کی عمر بالترتیب تین، سات اور پانچ سال ہیں۔
اے ایس آئی عمران شہزاد نے خاتون اور اس کے بچوں کو کھانا کھلایا اور اسے خود کشی کے اقدام سے باز رہنے پر آمادہ کیا، ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ پنجاب پٹرولنگ پولیس ٹیم کی بروقت کاروائی سے 04 قیمتی جانیں بچانا ممکن ہوا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خاتون اور اس کے بچوں کی جان بچانے والی پٹرولنگ ٹیم کو شاباش دی۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول نے پٹرولنگ ٹیم کو مزید جانفشانی اور جذبہ خدمت سے فرائض جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ ڈی آئی جی پی ایچ پی ڈاکٹر اطہر وحید نے کہاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اور خدمت خلق پٹرولنگ پولیس کا نصب العین ہے اوراس حوالے سے شہریوں کو بہترین سروس ڈلیوری کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 407)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, July 10, 2023