پنجاب پولیس اور یونیورسٹی طلباء کے اشتراک سے بنائی گئی شارٹ فلم ''محافظ'' کی افتتاحی تقریب الحمرا ہال میں منعقد

پنجاب پولیس اور یونیورسٹی طلباء کے اشتراک سے بنائی گئی شارٹ فلم ''محافظ'' کی افتتاحی تقریب الحمرا ہال میں منعقد
ڈاکٹر عثمان انور نے یونیورسٹی طلبا کی تخلیقی کاوش '' محافظ'' کو سراہتے ہوئے فورس کو اہم ہدایات جاری کیں۔  
دو لاکھ کی پولیس فورس روزانہ کوئی ایک ایسا کام ضرور کرے جس سے عام آدمی کو فائدہ ہو۔ آئی جی پنجاب
تمام پروموشن اور ویلفیئر اقدامات کانعم البدل عام شہریوں تک انصاف کی بآسانی فراہمی ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور
پنجاب پولیس اور یونیورسٹی طلباء کے اشتراک سے بنائی گئی شارٹ فلم ''محافظ'' کی افتتاحی تقریب الحمرا ہال میں منعقد ہوئی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خطاب کرتے ہوئے فورس کو اہم ہدایات جاری کیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے یونیورسٹی طلبا کی تخلیقی کاوش '' محافظ'' کو سراہتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹی طلبا کی جانب سے شارٹ فلم کے پیرائے میں پولیس فورس کی شب و روز کی عکاسی قابل ستائش انداز میں کی گئی ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے فورس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ پولیس دفاتر اور کیرئیر گروتھ میں آنے والی تبدیلی کا اثر فورس کی کارکردگی اور رویوں میں بھی نظر آنا چاہئیے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ دو لاکھ کی پولیس فورس روزانہ کوئی ایک ایسا کام ضرور کرے جس سے عام آدمی کو فائدہ ہو، کیونکہ تمام پروموشن اور ویلفیئر اقدامات کا نعم البدل عام شہریوں تک انصاف کی فراہمی ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزیدکہاکہ موٹیویشن، عزم و حوصلے اور عزت و تکریم کو بہترین کارکردگی کی صورت عوام کو لوٹائیں۔ آئی جی پنجاب نے دوران خطاب کہا کہ فورس کی پروموشنز کیلئے اقدامات جاری، مزید 7000 پروموشن دیں گے، ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی شرح میں 750 فیصد اضافہ کیا، ہیلمٹ کی پابندی کو ہرصورت یقینی بنائیں گے، ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس وسائل کی بہتر مینجمنٹ سے حاصل شدہ آمدن کو فورس کی ویلفیئر کیلئے تصرف میں لایا جارہا ہے،  ڈی ایس پی رینک تک ٹریفک وارڈنز کی پروموشن کیلئے لائحہ عمل تشکیل دے دیا، ہر فارمیشن اور رینک پر میرٹ کے مطابق ترقیاں جاری رہیں گی۔ الحمرا ہال نمبر ایک میں منعقدہ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی زندگیوں کی عکاسی ادب اورآرٹ سے بہتر کوئی نہیں کرسکتا اور یہ شارٹ فلم اس حقیقت کی عکاس ہے کہ پولیس فورس میں خدمات سر انجام دینے والی کسی بھی افسر یا اہلکار کو جب کال فار ڈیوٹی آتی ہے تو پھر ذاتی زندگی کی ساری ذمہ داریاں ثانوی حیثیت اختیار کرلیتی ہیں۔  
لاہور آرٹس کونسل کے ہال میں منعقدہ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی آپریشنز وقاص نذیر، ڈی آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ، سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز، اے آئی جی آپریشنز ڈاکٹراسد جاوید ملہی سمیت دیگر افسران، ریٹائرڈسینئر پولیس افسران، سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی،عبدالحفیظ پیر زادہ، سلمان غنی، منصور اعظم قاضی، معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ نامور شخصیات بھی موجود تھیں،فلم کی سٹار کاسٹ میں شامل فنکاراوریونیورسٹی طلبا نے بھی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب میں شارٹ فلم ”محافظ“ کی سکریننگ بھی کی گئی، یونیورسٹی طلبا اور پنجاب پولیس کے اشتراک سے بنائی گئی 28 منٹ دورانیہ کی شارٹ فلم ''محافظ'' پولیس جوانوں کے شب و روز پر مبنی ہے۔ فلم ''محافظ'' میں فرض شناس پولیس افسر کی پروفیشنل و ذاتی زندگی کی دشواریوں کی عکاسی کی گئی ہے اور فلم میں پولیس کیرئیر میں پیش آنے والے مختلف چیلنجز، نشیب و فراز اور فورس کے عزم و حوصلے کو نمایاں کیا گیا ہے۔تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے طالب علم خادم حسین نے کہاکہ سنٹرل پولیس آفس میں انٹرن شپ مکمل کی اس دوران پولیس ملازمین کی ورکنگ، طویل ڈیوٹی اوقات اور دیگر پیشہ ورانہ معاملات کوقریب سے دیکھنے کا موقع ملا اور پولیس پر ہونے والی بے جا تنقید پر اصل حقائق سامنے لانے کے لئے شارٹ فلم بنانے کا فیصلہ کیا۔خادم حسین نے مزیدکہا کہ فلم کی میٹنگ کے دوران پنجاب پولیس کی سپورٹ پر تہہ دل سے شکر گزار ہوں اور اس فلم کو بنانے کا مقصد پولیس فورس کی زندگیوں کے وہ پہلو عوام کے سامنے پیش کرنا ہیں جو عام حالات میں نظروں سے اوجھل رہتے ہیں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 405)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, July 10, 2023