قتل ‘ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب بیرون ملک مفرور 6 اشتہاری گرفتار

Jul 08, 2023

لاہور(نامہ نگار) پنجاب پولیس نے سنگین جرائم کا ارتکاب بھی کرکے متحدہ عرب امارات فرار ہونے والے 6 خطرناک اشتہاری گرفتار کر لئے۔ملزمان کو انٹرپول کی مدد سے پاکستان لاکرمزید کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ملزمان قتل اور ڈکیتی کی سنگین وارداتوں میں مختلف اضلاع کو مطلوب تھے۔ بیرون ملک مفرور توقیر بٹ، ملک بوستان حسن، صائم زیب، وقار عظیم، نسیم عباس قتل کی مختلف سنگین وارداتوں میں جبکہ بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاری یاسر قمر شہزاد ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خطرناک اشتہاری کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیموں کو شاباش دی۔ آئی جی پنجاب نے بتایا کہ پنجاب پولیس نے رواں سال سنگین جرائم کا ارتکاب کرکے بیرون ممالک مفرور یا فرار کی کوشش کرنے والے 90 سے زائد اشتہاریوں کو گرفتار کیا۔ انٹر پول،ایف آئی اے سمیت مختلف ممالک کی پولیس اور قانون نافذ کرنے والوں کی معاونت سے اشتہاری گرفتار کرکے پاکستان لائے گئے۔ آئی جی پنجاب نے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی ہے کہ سنگین وارداتوں میں ملوث بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاریوں کیلئے کریک ڈاو¿ن جاری رکھا جائے اورخطرناک اشتہاری مجرمان کو قانون کی گرفت میں لاکر قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔

(روز نامہ نوائے وقت)

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭