لاہور(کر ائم رپو رٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ بروقت ترقی ہر ملازم کا بنیادی حق ہے اور اگلے چند روز میں پروموشن کا نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں تمام افسران کو چاہئے کہ وہ فیلڈ تجربے کی روشنی میں سپروائزری کردار بہتر بنائیں انہوں نے مزید کہا کہ ماتحت ملازمین کے ساتھ رابطہ رکھیں اور انکی استعداد کار میں اضافے اورمسائل کے حل پر خصوصی توجہ دیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں انسپکٹر کے عہدے پر پروموٹ ہونے والے افسران کو بیجز لگانے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ راجا رفعت مختار، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون ڈاکٹر انعام وحید، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو ذیشان اصغر، اے آئی جی ڈسپلن، احسن سیف اللہ سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ تقریب میں ترقی پانے والے افسران کے اہل خانہ اور بچوں نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔
(روز نامہ پاکستان)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
