رحیم یار خان پولیس کی کچہ کریمینلز کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ترجمان پنجاب پولیس

رحیم یار خان پولیس کی کچہ کریمینلز کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ترجمان پنجاب پولیس
اب تک 06 خطرناک ڈاکو ہلاک، 01 زخمی، 28 گرفتار ہوئے، 05 کریمنلز پولیس کے سامنے سرنڈر کر چکے، ترجمان پنجاب پولیس
شہریوں سے اپیل ہے کہ لڑکیوں کی دلفریب آواز، کسی لالچ کے جھانسہ میں آکر سندھ کی کچہ کی طرف ہرگز نہ جائیں، ایسی کال کی فوری پولیس کو اطلاع دیں، ترجمان پنجاب پولیس
پنجاب پولیس رحیم یار خان کی ہنی ٹریپ، اغوا برائے تاوان سمیت دیگر جرائم میں ملوث پیشہ ور اور کچہ کریمینلز کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ اب تک 06 خطرناک ڈاکو ہلاک، 01 زخمی، 28 گرفتار ہوئے، 05 کریمنلز پولیس کے سامنے سرنڈر کر چکے ہیں، پولیس کچہ میں کیمپس قائم رکھتے ہوئے خفیہ ناکہ بندی کے ذریعے کریمینلز کی نقل و حرکت کو مسدود رکھے ہوئے ہے، ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ رحیم یار خان کے کچہ میں اغوا کاروں کی کوئی بھی محفوظ پناگاہ موجود نہ ہے جبکہ ہنی ٹریپ کے ذریعے سندھ کے کچہ میں جانے والے شہریوں کو اغوا سے بچانے کے لئیے  بھی مختلف اقدامات جاری ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ اب تک سینکڑوں شہریوں کو ہنی ٹریپ کے ذریعے سندھ کے کچہ میں اغوا ہونے سے بچایا جا چکا ہے، ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ لڑکیوں کی دلفریب آواز، کسی لالچ کے جھانسہ میں آکر سندھ کی کچہ کی طرف ہرگز نہ جائیں، ایسی کال کی فوری پولیس کو اطلاع دیں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 403)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, July 9, 2023