آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت/ دبئی سے خطرناک اشتہاری قمر گرفتار

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت/ دبئی سے خطرناک اشتہاری قمر گرفتار
بیرون ملک مفرور گرفتار ہونے والے اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 96 ہو گئی،ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے اسی سلسلے میں پنجاب پولیس نے جرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب خطرناک اشتہاری قمر کو دبئی سے گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ملتان پولیس نے جرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم قمر کو دبئی سے گرفتار کر لیا، انٹرپول کی مدد سے ملزم پاکستان منتقل جبکہ مزید کاروائی کیلئے وہاڑی پولیس کے حوالے کر دیا گیا،ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ اشتہاری ملزم قمر ڈکیتی، رابری سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا، ملزم قمر کی گرفتاری سے بیرون ملک مفرور گرفتار ہونے والے اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 96 ہو گئی ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ملتان پولیس نے گذشتہ دو ماہ میں بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے 40 ریڈ نوٹس جاری کروائے، 07 اشتہاریوں کو مختلف ممالک سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا جبکہ دیگر ملزمان کو گرفتاری کے بعد وطن واپس لایا جا رہا ہے۔ آئی جی پنجاب کی خطرناک اشتہاری کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے تحرک جاری رکھا جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ انٹرپول اور ایف آئی اے کی مدد سے ملزمان کی قانون کی گرفت میں لا کر سخت سے سخت سزائیں دلوائی جائیں، آر پی اوز، ڈی پی اوز بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کی رپورٹس باقاعدگی سے سی پی او بھجوائیں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 402)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, July 9, 2023