آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور شہریوں کے مسائل کے ازالے کیلئے مصروف عمل، چھٹی کے دن آن لائن کچہری لگا لی
آئی جی پنجاب نے لیہ کے رہائشی اظہر حسین کے بیٹے کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کے لئے آر پی او ڈی جی خان کو ہدایات جاری کیں
آئی جی پنجاب نے رحیم یار خان کے شہری راشد علی کی شکایت پر پولیس اہلکار ادریس کے خلاف کاروائی کے لئے آر پی او بہاولپور کو ہدایت جاری کی
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور شہریوں کے مسائل کے ازالے کیلئے چھٹی کے دن آن لائن کچہری لگا لی ، ڈاکٹر عثمان انور نے 1787 کمپلینٹ سنٹر میں موصولہ شہریوں کی شکایات کے ازالے کا عمل خود چیک کیا اور داد رسی میں تاخیر پر متعلقہ سپروائزری افسران سے جواب طلبی، مسائل فوری حل کرانے کی ڈیڈ لائن دے دی، آئی جی پنجاب نے لیہ کے رہائشی اظہر حسین کے بیٹے کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کے لئے آر پی او ڈی جی خان کو ہدایات جاری کیں، آئی جی پنجاب نے رحیم یار خان کے شہری راشد علی کی شکایت پر پولیس اہلکار ادریس کے خلاف کاروائی کے لئے آر پی او بہاولپور کو ہدایت جاری کی، آئی جی پنجاب نے آر پی او کو بذریعہ ٹیلی فون ہدایات دیتے ہوئے متعلقہ اے ایس آئی کے خلاف انکوائری کر کے شہری کا مسئلہ میرٹ پر یکسو کرنے کا ٹاسک دیا ۔
آئی جی پنجاب کا آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو 1787 کمپلینٹ سنٹر سے بھجوائی گئی شکایات کے فی الفور ازالے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز 1787 سے بھجوائی گئی درخواستوں پر فوری کاروائی کریں،شہریوں کو ریلیف دیں۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ دانستہ تاخیر، کوتاہی یا سستی سامنے آنے پر ذمہ داران خود کو محکمانہ و قانونی کاروائی کیلئے تیار رکھیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 401)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Saturday, July 8, 2023