گذشتہ دنوں ڈولفن اہلکار کی دوران پٹرولنگ فائرنگ سے زخمی ہونے والے 02 نوجوانوں کی سی پی او آمد

گذشتہ دنوں ڈولفن اہلکار کی دوران پٹرولنگ فائرنگ سے زخمی ہونے والے 02 نوجوانوں کی سی پی او آمد
شہباز علی اور اسامہ کی والدین کے ہمراہ آئی جی پنجاب سے ملاقات، فوری انصاف کی فراہمی پر آئی جی پنجاب سے اظہار تشکر کیا۔  
گذشتہ دنوں ڈولفن اہلکار کی دوران پٹرولنگ فائرنگ سے زخمی ہونیوالے 02  نوجوانوں شہباز علی اور اسامہ نے والدین کے ہمراہ آئی جی پنجاب سے ملاقات کی ، لڑکوں کے والدین نے انصاف کی فوری فراہمی پر آئی جی پنجاب سے اظہار تشکر کیا۔ تفصیلات کے مطابق 23 جون کو ڈولفن ٹیم نمبر 26 کو مغلپورہ کے قریب دو مسلح ڈاکوؤں کے گن پوائنٹ پر واردات کرکے فرار ہونے کی اطلاع ملی، ڈولفن ٹیم بتائے گئے حلیہ جات کے مطابق  ڈاکوؤں کی تلاش میں تھی، اسی دوران ڈولفن ٹیم نے بغیر نمبر پلیٹ دو موٹر سائیکل سواروں کو مشکوک جان کر  رکنے کا اشارہ کیا، پیچھے بیٹھے موٹر سائیکل سوار نے ڈولفن اہلکاروں کو دیکھ کر پسٹل نکال لی تھی، ڈولفن اہلکار اسد رضا کی فائرنگ سے دونوں نوجوان زخمی ہو گئے تھے، زخمی ہونیوالے نوجوانوں کو فوری ہسپتال پہنچایا گیا تھا،جو اب روبہ صحت اور بخیر و عافیت ہیں، 
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آئی جی پنجاب کے نوٹس پر ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا وقوعہ کی خود انکوائری کررہے ہیں ، واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہے،ذمہ داران کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی،آئی جی پنجاب نے کہا کہ انکوائری رپورٹ کے بعد ڈولفن ٹیم کو معطل کرکے محکمانہ کارروائی کی جارہی ہے۔ نوجوانوں کے والدین نے کہا کہ آئی جی پنجاب کے بروقت ایکشن، قانونی کارروائی پر پنجاب پولیس کے مشکور ہیں ، آئی جی پنجاب اور دیگر پولیس افسران نے اس حوالہ سے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔نوجوان کے والد محمد علی نے کہا کہا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہر طرح کی قانونی معاونت کی یقین دہانی کروائی ہے ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ کار سرکار کے دوران اختیارات سے تجاوز اور کوتاہی ہرگز قابل برداشت نہیں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 400)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Saturday, July 8, 2023