آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فورس کی پروموشن اور ویلفیئر کے نئے سلسلے، عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کے حوالے سے فورس کے لئے خصوصی پیغام جاری کر دیا ۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فورس کی پروموشن اور ویلفیئر کے نئے سلسلے اور عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کے حوالے سے فورس کے لئے جاری خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ عام آدمی کو آئین کی دفعات، سی آر پی سی، پی پی سی یا قانون شہادت کی بجائے انصاف کے حصول سے غرض ہے، اور انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے پہلا راستہ فورس پر سختی اور سزائیں دینا ہے،آئی جی پنجاب نے کہا کہا دوسرا راستہ ویلفیئر اور پروموشن کی صورت میں فورس کو ان کا حق لوٹانا ہے،ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ آپ کی کمانڈ نے متوازن راہ اپنا کر ہزاروں کی تعداد میں پروموشنز دیں،جس کا سلسلہ نہیں رکے گا، پروموشن کے 08 بورڈز کے بعد 09 واں، 10واں اور 11واں بورڈ بالکل تیار ہے،ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ کانسٹیبلز سے ہیڈ کانسٹیبلز کی ترقی میں حائل تمام خامیاں اور رکاوٹیں دور کر دی گئی ہیں اور ہزاروں پروموشنز کا نیا سلسلہ اگلے ایک دو روز میں دوبارہ شروع کر رہے ہیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ رواں سال دسمبر تک کانسٹیبلز سے ہیڈ کانسٹیبلز کے عہدے پر ہزاروں پروموشنز کرتے رہیں گے،آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ اے ایس ائی، سب انسپکٹر اور انسپکٹرز تھانہ کی ریڑھ کی ہڈی، لوگوں کو انصاف کی فراہمی کا اہم ذریعہ ہیں، پولیس افسران کی پروموشن یقینی بنانے کے لئے نامکمل ریکارڈ، اپیلوں اور اے سی آرز کو مکمل کیا گیا ہے،آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ نئے ویلفیئر پراجیکٹس تیار ہیں، گزشتہ پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کو مزید بہتر بنایا گیا ہے، ویلفیئر پراجیکٹس سے 225 کروڑ روپے زیادہ کمانڈ رہے ہیں،اگلا ٹارگٹ 250 کروڑ روپے زیادہ کمانا ہے،آئی جی پنجاب نے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ 2017ء سے پہلے کے شہدا کے ورثا کے لئے گھر،بچوں کا بہترین علاج کر رہے ہیں ، سپاہ کی میڈیکل سکریننگ مکمل، اب آپکی فیملیز کی سکریننگ، متاثرہ اہلکاروں کا علاج کروا رہے ہیں،آئی جی پنجاب نے فورس کو تاکید کی تمام تر ویلفیئر اور پروموشنز کے جواب میں عام آدمی کو سروس ڈیلیوری دیں، ریاست کا اہم ستون بن کر فیصلے کرتے وقت سچ لکھیں،100 فیصد انصاف کریں، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ہر یتیم، بیوہ، مسکین، مظلوم اور لاچار کا ہاتھ تھام لیں اور اس کے ہمدرد و مددگار بن کر انصاف کی فی الفور فراہمی یقینی بنائیں ۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 397)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Saturday, July 8, 2023