لودھراں میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والے مبینہ دہشت گرد گرفتار، 3ہینڈ گرنیڈ برآمد

Jul 06, 2023

بہاول پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) لودھراں میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والے مبینہ دہشت گرد گرفتار، 3ہینڈ گرنیڈ برآمد‘سول ڈیفنس آفس بہاولپورکی جانب سے ڈی پی او،ڈپٹی کمشنر بہاولپور اور لودھراں کوجاری کردہ رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ کاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کلیارسی این جی فلنگ اسٹیشن کے قریب دہشت گردوں کوپکڑ کر ان کے قبضے سے تین ہینڈگرنیڈ برآمدکئے گئے۔ رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ دہشت گردوں کامقصد لودھراں میں دہشت گردی کی کارروائی کرناتھا ۔ بہاولپورسے جانے والے بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پرجاکر تینوں ہینڈ گرنیڈز کو ناکارہ /ڈی فیوز کردیا۔

(روز نامہ جنگ)

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭