بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر لوٹنے والا انسانی سمگلرگرفتار

Jul 06, 2023

لاہور (کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس اور ایف آئی اے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والے انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا ہے۔ انسانی سمگلنگ میں ملوث مرکزی ملزم محمد سعید کو پنجاب پولیس وہاڑی کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ مہارت سے گرفتار کیا، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ وہاڑی پولیس کو مدعی بلال شاہد کی طرف سے انسانی سمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان کے خلاف بذریعہ ایف آئی اے شکایت موصول ہوئی، ملزمان پر شہریوں کو یونان میں ملازمت کا جھانسہ دے کر تاوان کی رقم وصول کرنے کا الزام تھا۔

(روز نامہ پاکستان)

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭