لاہور (کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ لاہور سمیت تمام اضلاع میں ڈرائیونگ لائسنسنگ سنٹرز کی تعداد بڑھا کر 120 کی جائے، لائسنس جاری کرنے کی شرح 700 فیصد کرنے کا ٹارگٹ دے دیا۔ آئی جی نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس افسران کے بھی چالان کئے جائیں۔آئی جی نے اچھی کارکردگی پر راولپنڈی، فیصل آباد، چنیوٹ، بھکر،خانیوال، خوشاب،لیہ،لودھراں، منڈی بہاو الدین، ننکانہ، اوکاڑہ، ساہیوال، سرگودھا، سیالکوٹ، وہاڑی کے ٹریفک افسران اور ان کی ٹیم کے لئے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات کا اعلان کیاجبکہ بیشتر اضلاع کے ٹریفک افسران کی ناقص کارکردگی پر اظہار ناپسندیدگی لیٹرز، شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا۔ آئی جی نے یہ ہدایات ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کے دوران تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز کو جاری کیں۔
(روز نامہ جنگ)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
