آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت/ پنجاب پولیس کی غیر قانونی اسلحہ کے خلاف مہم جاری
رواں سال اب تک لاہور سمیت مختلف اضلاع میں غیر قانونی اسلحہ کے 24341 مقدمات درج، 23367 ملزمان گرفتار،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال اب تک لاہور سمیت مختلف اضلاع میں غیر قانونی اسلحہ کے 24341 مقدمات درج کر کے 23367 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 9434 اسٹین گنز، 622 کلاشنکوف، 02 اینٹی ائیر کرافٹ گنز، 2611 رائفلز، 1029 بندوقیں جبکہ 376 ریوالور، 16596 پسٹل، 18 ماوذرز، 228 کاربین، 347 رپیٹر پسٹل، 71879 گولیاں، 1799 کارتوس، 6288 کارٹریجز، 882 میگزین بھی برآمدکیے گئے۔ لاہور میں ناجائز اسلحہ رکھنے پر 4100 ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضے سے37 کلاشنکوف، 252 رائفلز، 181 گنز، 3585 پسٹل اور ریوالور برآمدکی گئیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے تمام آرپی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہوائی فائرنگ، ناجائز اسلحہ رکھنے انمائش پر ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیزکیا جائے اور اسلحہ کی نمائش ہوائی فائرنگ سے خوف و ہراس پھیلانے والوں کو بلا امتیاز قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہتھیاروں کی اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار میں ملوث اسلحہ ڈیلرز کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائیں۔ انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آر پی اوز، ڈی پی اوز متعلقہ اضلاع میں غیر قانونی اسلحہ کے خاتمے کیلئے کاروائیاں خود مانیٹر کریں جبکہ غیر قانونی اسلحہ بارے کارکردگی رپورٹس باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 391 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************