لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لبرٹی ڈرائیونگ سنٹر اور پولیس خدمت مرکز کا اچانک دورہ کیا اور ڈرائیونگ لائسنسنگ سنٹر پر تعینات سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ آئی جی پنجاب نے لائسنسنگ سٹاف کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کیلئے آنیوالے شہریوں کو خوش اخلاقی کے ساتھ خدمات فراہم کی جائیں۔بعدازاں آئی جی پنجاب سے کوٹ لکھپت میں نجی کلینک سے اغوا ہونے والی نومولود بچی کوبازیاب کرانے والے اے ایس پی کاہنہ ڈاکٹرسعد اور ان کی ٹیم سے سی پی اومیں ملاقات کی، ٹیم کوشاباش و تعریفی اسناد سے نوازا۔ اسکے علاوہ اچھی کارکردگی پر مختلف اضلاع میں تعینات کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک کے افسران و اہلکاروں کو بھی سی سی ون اور کیش انعامات سے نوازاگیا۔ آئی جی نے کہاکہ پٹرولنگ، ٹیلی اور ایس پی یو میں جلد مزید پروموشنز ہونگی۔
(روز نامہ جنگ)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭