آئی جی نے منسٹریل سٹاف کی ترقیوں کے احکامات جاری کر دئیے

Jul 04, 2023

لاہور (کر ائم رپو رٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گریڈ 17 اور 16 پر منسٹریل سٹاف کی ترقیوں کے احکامات جاری کئے۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں خدمات سر انجام دینے والے 36 اسسٹنٹ کو آفس سپرنٹنڈنٹس کے عہدے پر ترقی دی گئی ، لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات 41 سینئر کلرکس کو اسسٹنٹ کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی،ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آفس سپرنٹنڈنٹس کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں خالد حبیب ، کلثوم یوسف ، گل فراز احمد ، لبنی یاسمین اور محمد اسلم لودھی سمیت 31 دیگر اسسٹنٹ شامل ہیں ، اسی طرح منظور حسین ، ذوالفقار علی شاہ ، سید محمد ندیم شاہ مشہدی ، محمد مالک اور ثاقب حسین سمیت دیگر 36 سینئر کلرکس کو اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی دی گئی آئی جی نے ترقی پانے والے تمام افسران و سٹاف کو مبارک باد دی۔ آئی جی پنجاب کی منظوری کے بعد اے آئی ایڈمن اینڈ سکیورٹی نے ترقیوں کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دئیے ۔

(روز نامہ پاکستان)

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭