Jul 04, 2023
لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)پولیس نے جون کے دوران سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے لاہور سمیت پنجاب بھر سے 10 ہزار سے زائد اشتہاریوں اور عدالتی مفروروں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان لاہورپولیس کے مطابق صرف لاہور پولیس نے ماہ جون میں 373 سرچ آپریشنز اور 32 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے ، لاہور پولیس 245 اشتہاریوں کی گرفتاری کے ساتھ صوبہ بھر میں اول رہی، اشتہاریوں میں قتل، ڈکیتی اور اغوا برائے تاوان جیسے جرائم میں ملوث ملزم شامل ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ پولیس ٹیموں نے پنجاب بھر سے 1934 عدالتی مفروربھی گرفتار کئے ، رواں سال بیرون ملک مفرور 88 خطرناک اشتہاریوں کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کرکے پاکستان لایا گیا۔سیالکوٹ پولیس 151، فیصل آباد پولیس نے 120 اشتہاری گرفتار کئے ۔
(روز نامہ دنیا )
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭