آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور/ منسٹریل سٹاف کی ترقیوں کے احکامات جاری
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر محکمہ پولیس میں گریڈ 17 اور 16 پر منسٹریل سٹاف کی ترقیوں کے احکامات جاری۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر محکمہ پولیس میں میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق محکمانہ ترقیوں کا عمل جاری ہے جس کیتسلسل میں آئی جی پنجاب نے منسٹریل سٹاف کی ترقیوں کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گریڈ 17 اور 16 پر منسٹریل سٹاف کی ترقیوں کے احکامات جاری کئے۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں خدمات سر انجام دینے والے 36 اسسٹنٹس کو آفس سپرنٹنڈنٹس کے عہدے پر ترقی دی گئی، لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات 41 سینئر کلرکس کو اسسٹنٹ کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی،ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آفس سپرنٹنڈنٹس کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں خالد حبیب، کلثوم یوسف، گل فراز احمد، لبنی یاسمین اور محمد اسلم لودھی سمیت 31 دیگر اسسٹنٹ شامل ہیں، اسی طرح منظور حسین، ذوالفقار علی شاہ، سید محمد ندیم شاہ مشہدی، محمد مالک اور ثاقب حسین سمیت دیگر 36 سینئر کلرکس کو اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی دی گئی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے تمام افسران و سٹاف کو مبارک باد دی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والوں کو پہلے سے زیادہ محنت اور فرض شناسی سے فرائض کی انجام دہی کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق ترقی ہر پولیس ملازم کا حق ہے جو اسے بلا تاخیر مل رہا ہے، آئی جی پنجاب کی منظوری کے بعد اے آئی ایڈمن اینڈ سکیورٹی نے ترقیوں کے نوٹیفیکیشنز بھی جاری کر دئیے ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 381 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
*************************