آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت /پنجاب ہائی وے پٹرول کی ماہِ جون کی کارکردگی رپورٹ جاری
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پنجاب ہائی وے پٹرول صوبے کی تمام ہائی ویز پر شہریوں کی خدمت اور جان و مال کے تحفظ کیلئے شب و روز مصروف عمل ہے اور اس سلسلے میں پی ایچ پی نے ماہِ جون کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی عبدالکریم نے بتایا کہ ماہ جون کے دوران صوبہ بھر میں پی ایچ پی نے بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 2121892 افراد اور 1034535 گاڑیوں کو چیک کیا۔پنجاب ھائی وے پٹرول نے کیٹگری اے کے 33 اشتہاری مجرموں سمیت 589 اشتہاری مجرم گرفتار کئے،
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پی ایچ پی نے دورانِ چیکنگ 418 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا، ناجائز اسلحہ پر 151 مقدمات درج کرتے ہوئے 10 کلاشنکوف، 29 رائفلیں اور 112 پسٹل برامد کی گئیں۔ منشیات فروشوں سے 40 کلو گرام چرس، 1805 لیٹر شراب اور 01 کلو گرام ہیروئن برآمد کرکے قانونی کاروائی کی گئی،ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ پی ایچ پی نے جون میں 12 کاروں، 274 موٹر سائیکلز، 17 دیگر گاڑیوں سمیت 303 وہیکلز برآمد کیں.دورانِ سفر شاہرات پر مشکلات کا شکار 4501 مسافروں کو مدد و راہنمائی فراہم کی،67 گمشدہ بچوں کو انکے والدین سے ملوایا گیا۔ مختلف حادثات میں مضروب ہونے والے 154 افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ131 عارضی و مستقل تجاوزات کو ختم کرکے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنایا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پی ایچ پی ٹیموں کو مزید دلجمعی کے ساتھ فرائض ادا کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شاہرات پر شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے جذبہ خدمت کے تحت فرائض ادا کئے جائیں۔ ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی عبدالکریم نے کہا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے تحت پی ایچ پی فرائض کی ادائیگی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ڈی آئی جی پی ایچ پی ڈاکٹر محمد اطہر وحید نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور بے لوث خدمت پی ایچ پی کا نصب العین ہے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 379 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************