آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت/ سنگین جرائم میں ملوث مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت/ سنگین جرائم میں ملوث مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز،
لاہور سمیت صوبہ بھر سے 10 ہزار سے زائد اشتہاری و عدالتی مفرور گرفتار کر لئے گئے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سنگین جرائم میں ملوث مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤن بھرپور تیزی کے ساتھ جاری ہے جس کے تسلسل میں لاہور سمیت صوبہ بھر سے 10 ہزار سے زائد اشتہاری و عدالتی مفرور گرفتار کر لئے گئے ہیں، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ماہ جون کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر سے 10076 اشتہاریوں اور 1934 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ اے کیٹیگری کے 1378، بی کیٹیگری کے 8698 اشتہاری سنگین جرائم میں مختلف اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھے، 1378 اشتہاریوں میں 268 قتل، 107 ڈکیتی، 973 رابری، 12 ڈکیتی رابری معہ قتل اور 05 اغوا برائے تاوان جیسے جرائم میں ملوث ہیں، ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ لاہور پولیس 245 اشتہاریوں کی گرفتاری کے ساتھ صوبہ بھر میں اول رہی جبکہ سیالکوٹ پولیس نے 151، فیصل آباد پولیس نے 120 اشتہاری ملزمان گرفتار کئے۔ پولیس ٹیموں نے کریک ڈاؤن کے دوران صوبہ بھر سے 1934 عدالتی مفروران بھی گرفتار کئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ رواں سال بیرون ممالک مفرور 88 خطرناک اشتہاریوں کو بھی انٹرپول کی مدد سے گرفتار کرکے پاکستان لایا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اشتہاری مجرموں،عدالتی مفروروں کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیموں کو شاباش دی ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ اندرون ملک و بیرون ملک اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن مزید موثر بنائیں، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ مقدمات کے مدعیوں کے ساتھ قریبی رابطہ رابطہ،موثر انفارمیشن شئیرنگ سے خطرناک مجرموں کو قانون کی گرفت میں لائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ آر پی اوز، ڈی پی اوز خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کے آپریشنز کی خود نگرانی کریں۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 378 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 

Press Release Date: 
Monday, July 3, 2023