اقدام قتل کا ملزم انٹرپول کے ذریعے مسقط سے گرفتار

Jul 03, 2023
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ایف آئی اے نیشنل سنٹرل بیورو انٹرپول نے سیالکوٹ پولیس کو اقدام قتل مقدمہ میں مطلوب ملزم مسقط سے گرفتارکر لیا۔ ملزم محمد رضوان کی گرفتاری کے لئے سیالکوٹ پولیس کی درخواست پر ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کو سیالکوٹ پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
(روز نامہ جنگ)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭