آئی جی پنجاب کا دورہ سیف سٹیز اتھارٹی ‘عیدکا کیک بھی کاٹا

Jul 02, 2023

لاہور(نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عید کے موقع پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا ، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی دیگر افسران ہمراہ تھے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سیف سٹیز اتھارٹی کے سٹاف و افسران کیساتھ عید کیک کاٹا۔ آئی جی پنجاب اور ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان پولیس کمیونیکیشن افسران و سٹاف سے گلے ملے اورعید کی مبارکباد دی۔انہوںنے کہا کہ ڈیوٹی پر موجود عملے کا جذبہ اور فرض شناسی قابل تعریف ہے ، دوسروں کی خوشیوں کی خاطر اپنی خوشیوں کو قربان کرنے والے فورس کے ہرجوان کو سلام ہے۔ سیف سٹیز اتھارٹی کا دائرہ کار راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور دیگر شہروں تک بڑھا رہے ہیں، صوبہ بھر میں منی سیف سٹیز کا منصوبہ بھی شروع کرنے جا رہے ہیں۔ سیف سٹیز سٹاف وپولیس کیمونیکیشن افسران شہرکو محفوظ بنانے میں مصروف عمل ہیں۔ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی نے کہا کہ شہر بھر میں نصب سیف سٹیز کیمروں سے24گھنٹے نگرانی کا عمل جاری ہے اور اپنے پیاروں سے دورعید منانے والے افسران کے عزم کوسراہتے ہیں۔

(روز نامہ نوائے وقت)

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭