آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا قصور میں دیرینہ رنجش پر فائرنگ سے 03 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا قصور میں دیرینہ رنجش پر فائرنگ سے 03 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے قصور میں تھانہ چھانگا مانگا کی حدود میں دیرینہ رنجش پر فائرنگ سے 03 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ ریجن سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او قصور کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے ذاتی نگرانی میں اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی جائے۔ مرنے والوں میں محمد عمران، عبداللہ اور رمضان شامل ہیں جبکہ واقعہ میں متعدد افراد مضروب بھی ہوئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ فائرنگ کرنے والے تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت قانونی کاروائی کی جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ سینئر افسران مقتولین کی فیملی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور انصاف کی جلد از جلد فراہمی یقینی بنائی جائے۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 377 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Sunday, July 2, 2023