گوجرانولہ کے تھانہ علی پور چٹھہ کی حدود میں تہرے قتل کی واردات کا ڈراپ سین

گوجرانولہ کے تھانہ علی پور چٹھہ کی حدود میں تہرے قتل کی واردات کا ڈراپ سین
پولیس نے عید کے روز قریبی رشتہ داروں کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، ترجمان پنجاب پولیس

گوجرانوالہ کے تھانہ علی پور چٹھہ کی حدود میں عید کے روز ہونے والی تہرے قتل کی واردات کا ڈراپ سین ہو گیا اور گوجرانولہ پولیس نے عید کے روز قریبی رشتہ داروں کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعہ کا نوٹس لے کر سی پی او گوجرانوالہ محمد ایاز سلیم کو ملزم کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔ سی پی او گوجرانوالہ نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ایس ڈی پی او وزیر آباد کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دی، ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم نعمان کو گرفتار کر لیا،ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سفاک ملزم نے قبل ازیں جائیداد کی لالچ میں اپنے والد کو قتل کیا، ملزم نعمان نے قریبی رشتہ داروں کو والد کے مقدمہ میں پیش ہونے کی رنجش پر  قتل کیا،ملزم نے اعتراف جرم کر لیا اور اس کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی تہرے قتل کے ملزم کی ریکارڈ مدت میں گرفتاری پر سی پی او گوجرانوالہ محمد ایاز سلیم اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 376 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Sunday, July 2, 2023