تھانہ بھونگ رحیم یار خان کی حدود میں رات گئے ڈاکوؤں کا پولیس پر حملہ ، جوابی فائرنگ میں01 ڈاکو ہلاک
ڈاکوؤں کی شدید فائرنگ سے پولیس موبائل کو نقصان پہنچا، ایس ایچ او بھونگ اور دیگر اہلکار بلٹ پروف جیکٹس کی وجہ سے محفوظ رہے
تھانہ بھونگ رحیم یار خان کی حدود میں رات گئے ڈاکوؤں نے پولیس پر حملہ کیا ، پولیس کی جوابی فائرنگ میں01 ڈاکو ہلاک ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کو کچہ کے خطرناک ڈاکوؤں کے گینگ کی علاقے میں موجودگی کی انٹیلی جنس بیسڈ انفارمیشن ملی، رحیم یار خان پولیس نے تمام علاقے اور ڈاکوؤں کی ممکنہ گذر گاہوں پر خفیہ ناکہ بندی کرتے ہوئے پٹرولنگ بڑھا دی ، پٹرولنگ کے دوران ایس ایچ او تھانہ بھونگ کی گاڑی پر ڈاکوؤں نے حملہ آور ہو کر فائرنگ کر دی، ڈاکوؤں کی شدید فائرنگ سے پولیس موبائل کو نقصان پہنچا، ایس ایچ او بھونگ اور ان کے ساتھی اہلکار بلٹ پروف جیکٹس پہنے ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے، ایس ایچ او تھانہ بھونگ اور ان کی ٹیم نے حفاظت خود اختیاری کے تحت ڈاکوؤں پر جوابی فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 02 ڈاکو زخمی ہوئے، دیگر فرار
سرچ آپریشن کے دوران 01 ڈاکو کی لاش برآمد ہوئی،جس کی شناخت نادر کے نام سے ہوئی ، دوسرے زخمی ڈاکو کی تلاش جاری ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ڈی پی او رحیم یار خان اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کاسرچ آپریشن شروع کر دیا ۔مفرور ڈاکوؤں کی تلاش کے لئے قریبی دیہاتوں میں سرچ آپریشن جاری ہے، ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ پولیس کچہ کریمینلز کے قلع قمع کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 375 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************