آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا گوجرانوالہ میں زمین تنازع پر فائرنگ سے 03 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا گوجرانوالہ میں زمین تنازع پر فائرنگ سے 03 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔
سی پی او گوجرانوالہ کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم 

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گوجرانوالہ میں زمین تنازع پر فائرنگ سے 03 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ آئی جی پنجاب نے سی پی او گوجرانوالہ کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے ۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ سینئر افسران مقتولین کے لواحقین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں ، اور انصاف کی جلد از جلد فراہمی کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔ 

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 373 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Saturday, July 1, 2023