آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی عید الاضحٰی کے موقع پر ظل شاہ کے گھر آمد
آئی جی پنجاب نے ظل شاہ کی والدہ ، بچوں اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی،عید کی مبارک باد پیش کی،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے عید الاضحٰی کے موقع پر مسلسل فیلڈ میں موجود رہے ،
نولکھا پولیس سٹیشن کا دورہ بھی کیا اور سپاہ کے ساتھ وقت گذارا،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور عید الاضحٰی کے موقع پر ظل شاہ کے گھر پہنچے ، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی ، ایس ایس پی آپریشنز صہیب اشرف، سینئر افسران بھی آئی جی پنجاب کے ہمراہ تھے۔ آئی جی پنجاب نے ظل شاہ کی والدہ، بچوں اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی، عید کی مبارک باد پیش کی، ڈاکٹر عثمان انور نے ظل شاہ کے والدین، بھائیوں و دیگر اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے خیریت دریافت کی ، ڈاکٹر عثمان انور ظل شاہ فیملی کے بچوں کے ساتھ گھل مل گئے، کیک کھلا کر شفقت کا اظہار کیا، آئی جی پنجاب نے ظل شاہ کے والدین سے گفتگو کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ عید کے موقع پر ظل شاہ کے گھر اہل خانہ کے ساتھ خوشیاں بانٹنے آیا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ظل شاہ کی فیملی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں، کسی موقع پر تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔
مزید برآں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نولکھا پولیس سٹیشن کا دورہ کیا اور سپاہ کے ساتھ وقت گذارا، آئی جی پنجاب نے فرنٹ ڈیسک، رپورٹنگ روم سمیت مختلف شعبوں میں تعینات سٹاف سے عید ملی، ورکنگ کا جائزہ لیا، آئی جی پنجاب نے کہا کہ عید تہواروں پر گھر والوں سے دور شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اور خدمت میں مصروف اہلکار میری فیملی ہیں اور میں خدمت خلق کو ذاتی خوشیوں پر ترجیح دینے والے پولیس جوانوں سے اظہار یک جہتی کیلئے خود آیا ہوں،ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس فورس صوبہ بھر میں عوام کی عید کی خوشیوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے ، عوام کی خدمت و حفاظت کی خاطر اپنی و اہل خانہ کی خوشیوں کو قربان کرنے کا جذبہ پولیس سروس کا ہی وصف ہے ۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ عید تعطیلات میں پولیس فورس ہائی الرٹ رہ کر فرائض کی انجام دہی یقینی بناتی رہے گی ۔آئی جی پنجاب نے تھانے کی بیرکس ، مختلف فلورز اور دیگر شعبوں کا بھی معائنہ کیا ۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی اور ایس پی آپریشنز صہیب اشرف بھی آئی جی پنجاب کے ہمراہ تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 372 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

