آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا عید کے موقع پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سیف سٹیز اتھارٹی کے سٹاف و افسران کے ساتھ عید کیک کاٹا
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عید کے موقع پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا ، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی، دیگر افسران ہمراہ تھے ۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سیف سٹیز اتھارٹی کے سٹاف و افسران کے ساتھ عید کیک کاٹا ۔ آئی جی پنجاب اور ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان پولیس کمیونیکیشن افسران و سٹاف سے گلے ملے اورعید کی مبارکباد دی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے کہا کہ ڈیوٹی پر موجود عملے کا جذبہ اور فرض شناسی قابل تعریف ہے ، دوسروں کی خوشیوں کی خاطر اپنی خوشیوں کو قربان کرنے والے فورس کے ہرجوان کو سلام ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ سیف سٹیز اتھارٹی کا دائرہ کار راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور دیگر شہروں تک بڑھا رہے ہیں، صوبہ بھر میں منی سیف سٹیز کا منصوبہ بھی شروع کرنے جا رہے ہیں،ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سیف سٹیز سٹاف وپولیس کیمونیکشن افسران شہرکو محفوظ بنانے میں مصروف عمل ہیں،ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی نے کہا کہ شہر بھر میں نصب سیف سٹیز کیمروں سے24گھنٹے نگرانی کا عمل جاری ہے اور اپنے پیاروں سے دورعید منانے والےافسران کےعزم کوسراہتے ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 370 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

