آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں نماز عید الاضحٰی ادا کی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں نماز عید الاضحٰی ادا کی
*آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے یادگار شہداء پر سلامی دی، پھولوں کی چادر چڑھائی، ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی*

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے افسران و اہلکاروں  کے ساتھ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں  نماز عید الاضحٰی ادا کی ۔ ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک اینڈ اسٹیبلشمنٹ راجہ رفعت، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ایم ڈی سیف سٹیز  کامران خان، ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز، ریٹائرڈ و حاضر سروس اعلٰی پولیس افسران، ڈی ائی جی آپریشنز علی ناصر رضوی، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کامران عادل، ڈی ائی جی لاجسٹک اطہر اسماعیل، سی ٹی او مستنصر فیروز، ایس ایس پیز، ایس پیز سمیت پولیس افسران و اہلکاروں بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ نماز عید الاضحٰی کے بعد ملکی تعمیر و ترقی، سلامتی اور خوشحالی کیلئےخصوصی دعائیں مانگی گئیں،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہدا پولیس کی یادگار پر سلامی دی، یاد گار شہدا پولیس پر پھولوں کی چادر چڑھائی، شہدا کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ، امن و امان کیلئے پنجاب پولیس کے جوانوں نے شہادت کا عظیم رتبہ حاصل کیا، شہداء پولیس کی بے پناہ قربانیوں کی وجہ سے ہی آج ہم امن کی فضا میں سانس لے رہے ہیں،آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ  عید الاضحٰی پر صوبائی دارالحکومت سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی ، پنجاب پولیس عبادت گاہوں، اہم مقامات اور شہریوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہی ہے، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس کے 36 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور شہر بھر میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی پر امن ماحول میں سر انجام پائی ۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کو قربانی کی کھالیں دینا یا کسی بھی قسم کی معاونت قانونا جرم ہے اور شہری قربانی کی کھالیں پنجاب چیرٹی کمیشن سے منظور شدہ اداروں تنظیموں کے علاوہ ہرگز کسی کو نہ دیں ۔ 

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 369 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Saturday, July 1, 2023