آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا فورس کے نڈر جانبازوں کیلئے تمغہ بہادری (Gallantry medal) کا اعلان

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا فورس کے نڈر جانبازوں کیلئے تمغہ بہادری (Gallantry medal)  کا اعلان
آئی جی پنجاب کا عید الاضحٰی کے پر مسرت موقع پر فورس کے کریمینلز کے خلاف غیر معمولی  کارکردگی  دکھانے والے جوانوں کے لئے تحفہ،
عید کے بعد افسران و اہلکاروں کو تمغہ بہادری (Gallantry Medal)  دینے کا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا فورس کے نڈر جانبازوں کو تمغہ بہادری (Gallantry medal) دینے کا اعلان کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر فورس اور شہریوں کیلئے جاری خصوصی پیغام میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ عید الاضحٰی کے پر مسرت موقع پر فورس کے کریمینلز کے خلاف غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے جوانوں کے لئے خصوصی ایوارڈ شروع کر رہے ہیں جو عید کے بعد افسران و اہلکاروں کو تمغہ بہادری (Gallantry Medal)  کی صورت میں ملے گا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ  بہادری میڈل جانفشانی سے فرائض سر انجام دینے والے دلیر افسران و اہلکاروں کو دیا جائے گا اور بہادری گولڈ میڈل کے ساتھ کیش ایوارڈ بھی بطور انعام دیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ صرف شہدا اور زخمی غازی ہی میڈلز کے حقدار نہیں، میڈلز کا صرف وفاقی حکومت کی طرف سے دیا جانا ہی لازم نہیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ رواں برس پنجاب پولیس نے ڈکیتیوں، دہشت گردوں، منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن میں گذشتہ سال کی نسبت چار گنا زیادہ گولیاں کھائیں۔ کچہ آپریشن میں حصہ لینے والے جانبازوں کی بلٹ پروف جیکٹس گولیوں سے چھلنی ہیں، پولیس اے پی سیز پر متعدد مرتبہ راکٹ لانچرز سے حملے ہوئے، سی ٹی ڈی، پٹرولنگ، سپیشل برانچ، سپیشل پروٹیکشن یونٹ،  ڈولفن، پیرو کے جوانوں نے گولیاں کھائیں، تھانوں پر حملوں کو ناکام بنایا، پولیس شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اور خدمت کے دوران کسی مقام سے پیچھے نہیں ہٹی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ قائد اعظم پولیس میڈل، پی پی ایم، شہدا اور غازی میڈلز اس میڈل کے علاوہ ہیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ ایوارڈ کمیٹی ہر ضلع سے تمغہ شجاعت (Gallantry medal)  کیلئے میرٹ پر افسران و اہلکاروں کا انتخاب کرے گی، ایوارڈ یافتگان کو فیملی کے ساتھ سنٹرل پولیس آفس مدعو کرکے باعزت انداز اور پروقار تقریب میں یہ ایوارڈ دیا جائے گا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس کو عید الاضحٰی کی سکیورٹی کے بعد محرم الحرام کے پر امن انعقاد سمیت دیگر چیلنجز کا سامنا ہے، پولیس افسران و اہلکار بھرپور محنت و فرض شناسی سے فرائض سر انجام دیتے ہوئے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گے۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 367 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Wednesday, June 28, 2023