آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور/ پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مزید فنڈز جاری،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 27 پولیس اہلکاروں کے علاج معالجے کے لئے 45 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دئیے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مزید فنڈز جاری کر دئیے ہیں، سنٹرل پولیس آفس کی ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس اہلکاروں کے کیسز طبی مالی امداد کی منظوری کیلئے آئی جی پنجاب کو بھجوائے تھے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 27 پولیس اہلکاروں کے علاج معالجے کے لئے 45 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کرنے کے احکامات دئیے۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر ہارون، ہیڈ کانسٹیبل قاسم علی، کانسٹیبلز افضل حسین اور یاسر عرفات کو 05 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ انسپکٹر ایاز احمد کو اڑھائی لاکھ، ڈرائیور کانسٹیبل عدنان سلیم کو 03 لاکھ، کانسٹیبلز منظور احمد اور غلام مرتضٰی کو 02 لاکھ فی کس دئیے گئے۔ لیڈی کانسٹیبل ام عمارہ، کانسٹیبلز عبدالحمید، منیر احمد، نوید رحمت، عمران خان، نذر حسین نذر اور جاوید کو 01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے،
آئی جی پنجاب کا فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مزید اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ امراض کا شکار کسی افسر یا اہلکار کو علاج معالجے کے اخراجات میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ ادارہ اپنے وسائل سے افسران و اہلکاروں کی جلد از جلد بحالی اور صحت یابی کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے گا، ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر پنجاب ریاض نذیر گاڑا کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی صلاح الدین، اے آئی جی ڈسپلن احسن سیف اللہ اور اے آئی جی ویلفیئر نوید اجمل کی بطور اراکین شرکت کی اور کیسز منظوری کیلئے آئی جی پنجاب کو بھجوائے تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 366 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************