پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ: لیڈی پولیس افسران کے 14ویں ریکروٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ تقریب،

پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ: لیڈی پولیس افسران کے 14ویں ریکروٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ تقریب،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو ر مہمان خصوصی تھے، کمانڈنٹ کالج ڈی آئی جی  محبوب اسلم للہ نے سپاسنامہ پیش کیا،
لیڈی پولیس افسران کو دوران سروس پیش آنے والے ملٹی چیلنجز کا سامنا کرنے کی جدید ترین ٹریننگ دی گئی،آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور سے پاس آؤٹ ہونے والی لیڈی پولیس افسران بہترین ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کی عکاس اور قوم کا مستقبل ہیں،آئی جی پنجاب نے کہا کہ لیڈی پولیس افسران کو دوران سروس پیش آنے والے ملٹی چیلنجز کا سامنا کرنے کی جدید ترین ٹریننگ دی گئی ہے۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ لیڈی پولیس افسران نے مظلوم کی مدد کے لئے ہمت اور بہادری سے معاشرے کے گھناؤنے کرداروں، کریمینلز، بدمعاشوں کا مقابلہ کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ لیڈی پولیس ریکروٹس کو 39 ہفتے دورانئے، 03 سمسٹرز پر مشتمل  جدید پیشہ ورانہ، کیرئر گرومنگ تربیت فراہم کی گئی، سینئر پولیس افسران و ماہرین نے ریکروٹس کو لیکچرز دئیے، پولیس خدمت مراکز، سیف سٹی، تحفظ سنٹرز کا دورہ کروایا گیا،ڈرائیونگ ٹریننگ، فرسٹ ایڈ، پبلک سپیکنگ، آئی ٹی سکلز، پولیس رولز، انسداد دہشت گردی، خواتین و بچوں کے تحفظ کیلئے اقدامات بارے آگاہی و ٹریننگ دی گئی تاکہ وہ فیلڈ میں آ کر اپنے فرائض بھرپور محنت و فرض شناسی کے ساتھ ادا کر سکیں۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور میں لیڈی پولیس افسران کے 14ویں ریکروٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ تقریب منعقد ہوئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو ر مہمان خصوصی تھے، کمانڈنٹ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم للہ نے سپاسنامہ پیش کیا، آئی جی پنجاب نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا، پاس آوٹ ہونے والی پولیس افسران نے آئی جی پنجاب کو سلامی پیش کی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے دوران خطاب کہا کہ ہزاروں پروموشنز کے بعد فورس کے تمام کانسٹیبلز کی ترقیاں بھی اسی سال مکمل ہونگی۔ سی آئی اے کا دائرہ کار اضلاع تک وسیع کر رہے ہیں، تمام شہروں میں منی سیف سٹیز بنا رہے ہیں، ڈاکٹر عثمان انور نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پوزیشن ہولڈر خواتین ریکروٹس میں شیلڈز اور نقد انعامات بھی تقسیم کئے،پاس آوٹ ہونے والی 02 ہزار خواتین افسران میں سے 1421 پنجاب پولیس، 294 پی ایچ پی کا حصہ ہیں،
کمانڈنٹ کالج محبوب اسلم للہ نے کہا کہ پاس آؤٹ ہونے والی پولیس افسران لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان سمیت مختلف اضلاع میں فرائض سر انجام دیں گی، خواتین آفیسرز کو سمارٹ پولیسنگ، کردار سازی اور اخلاقی تربیت پر خصوصی فوکس رکھا گیا، ایس پی ایڈمن اینڈ سکیورٹی  ڈاکٹر بشری جمیل نے پاس آؤٹ ہونے والی خواتین پولیس افسران سے حلف لیا، ڈی ایس پیز ٹریننگ،  انسٹرکٹرز اور ٹرینرز سمیت سینئر افسران اور کالج میں زیر تربیت خواتین ریکروٹس نے تقریب میں شرکت کی۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 365 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Wednesday, June 28, 2023