آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے علما و مشائخ کے وفد کی سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات۔
علماو مشائخ نے امن کے قیام، پولیس فورس کی ویلفیئر اور استعداد کار میں اضافے کیلئے آئی جی پنجاب کے اقدامات کو سراہا۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے علما و مشائخ کے وفد نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ ڈاکٹر متقی انتخاب احمد نوری کی زیر قیادت آئے وفد میں علامہ محمد رشید ترابی، مفتی عمران حنفی، مولانا محمد اسلم ندیم، حافظ صداقت علی،قاری خالد محمود اور پیر معاذ المصطفی سمیت دیگر دیگر علمائے اکرام شریک تھے۔ علماو مشائخ نے امن و امان کے قیام، پولیس فورس کی ویلفیئر اور استعداد کار میں اضافے کیلئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے اقدامات کو سراہا اور شہدائے اکرام کے بچوں کی تعلیم و صحت، اہل خانہ کی فلاح و بہبود کیلئے کئے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں۔علما و مشائخ نے پنجاب پولیس کے شہداء اور غازیوں کی بے مثال قربانیوں کو بھی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پاکستان میں قومی یکجہتی اور بین المذاہب آہنگی کے فروغ میں علمائے کا کردار قابل ستائش ہے۔ محرم الحرام میں قیام امن برقرار رکھنے میں علمائے اکرام کا کردار کلیدی حیثیت کا حامل ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ علمائے اکرام اصلاح معاشرہ کیلئے بھی اپنی ذمہ داریاں ملی جذبے کے ساتھ ادا کررہے ہیں۔ وفد میں شامل علما و مشائخ اکرام نے آئی جی پنجاب کو محرم الحرام کے دوران اتحاد بین المسلمین و بین المسالک ہم آہنگی کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ ملاقات کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی، استحکام اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے علما کرام کو سنٹرل پولیس آفس کی شہدا و غازی وال اور مختلف شعبوں کا دورہ بھی کروایا۔اس موقع پرایڈیشنل آئی جی طارق عباس قریشی، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹII- ذیشان اصغر اور اے آئی جی آپریشنز ڈاکٹر اسد اعجاز سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 364 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Tuesday, June 27, 2023